اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف درخواست کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی

اسلام آباد ۔ : اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف درخواست کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کرینگے۔ درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں نواز شریف اور مریم نواز کی ڈیل کے تحت رہائی کا ذکر کیا۔ درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp