ماہرہ خان کی اپنے والدین اور اقوام متحدہ کی طرف سے موصول خط کی تصویر شیئر

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے موصول خط کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس خط میںعالمی ادارہ نے ماہرہ خان کو یو این ایچ سی آر کا خیرسگالی سفیر بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک نہایت جذباتی لمحہ ہے اور جب ان کے والدین نے جب اس خط کو پڑھا تو ان کی والدہ رو پڑیں اور ان کے والد انہیں دیکھ کر مسکرائے اور گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والدین پر فخر ہے کہ انہوںنے ان کی ایسی تربیت کی اور اس قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ انہیں پوری دنیا سے اتنی عزت اور پیار موصول ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp