بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پرسوں کھیلا جائے گا

ناگپور : بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں اتوار کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp