پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

اسلام آباد : پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مجاہد خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان پاکستان سمیت امریکہ، ملائیشیا، تھائی لینڈ، چیک ری پبلک، موریشس، مالدیپ ،ایران، عراق، کینیڈا، افغانستان اور نیپال کے کھلاڑی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمن سنگلز، ویمن ڈبلز اور مکس ڈبلز ایونٹ شامل ہیں۔ فائنل مقابلے (کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp