سعودی عرب میں بارش اور گردوغبار کے طوفان کا امکان

ریاض ۔ : سعودی عرب میں(آج) جمعہ سے پیر تک بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور مملکت بھر میں گردو غبار کے طوفان آنے کا امکان ہے۔سعودی اخبار کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیر مستحکم رہے گا، دن کے وقت گردو غبار اور رات کے وقت ژالہ باری کے امکانات ہیں۔جازان ، عسیر ، باحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گرد آلود ہوائوںاور بارش سے متاثر ہوں گے۔
جمعہ کی رات سے ہفتے کے دن حائل، الجوف ، شمالی حدود ، تبوک اورمشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوں گی۔ اتوار اور پیر کو ان علاقوں میں اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔ان علاقوں کے ساحلی مقامات بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔ قصیم، حائل ، مشرقی ریجن اور ریاض کے شمالی و مشرقی علاقوں میں کہیں اوسط درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp