Pakistan Gets Kabaddi World Cup For The First Time
 The Indian Kabaddi Federation Has Also Said Yes For The Matches, Matches Will Be In Lahore In January.

پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی شرکت کیلئے ’ہاں‘ کردی،میچز جنوری میں لاہور میں ہوں گے

لاہور : پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے ۔ زندہ دلوں کاشہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ’ہاں‘کردی ہے ،کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔ یاد رہے فروری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے میں خود کش دھماکے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے اور مودی سرکار اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے روک رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کا کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک بڑا قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔                                                                                           

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp