آٹھ سال کے دوران دنیا بھر سے ایک لاکھ 80 ہزار یہودیوں کی اسرائیل منتقلی

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی ریاست کے شعبہ میگریشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 8 سال کے دوران تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار یہودی پوری دنیا سے اسرائیل منتقل ہوئے۔عبرانی اخباریدیعوت اہرونوت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ سال کے دوران ایران، قطر، افغانستان، لیبیا، بھوٹان، برونائی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا 2012 ء سے پوری دنیا سے ایک لاکھ 79 ہزار 849 نئے یہودہ اسرائیل منتقل ہوئے۔
ر پورٹ کے مطابق 2012ء میں سب سے زیادہ یہودی آبادکار روس سے اسرائیل منتقل ہوئے۔ ان کی تعداد 52 ہزار اور 337 بتائی جاتی ہے۔ اس کے بعد یوکرین سے 37 ہزار 958 ،فرانس سے 28 ہزار 676 ،امریکہ سے 18272 ، بیلا روس 4258 ، برطانیہ 3875 ، برازیل سے 3160 ، کینیڈا سے 1988 ، ارجنٹائن سے اور ازبکستان 585 یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔عبرانی اخبار نے نشاندہی کی کہ بیلجیم سے 1226 ، جارجیا سی1298 مالدوا سے 1256، ترکی سے 1072 ، قازخستان سے 977 ، آذربائیجان سے 984 ، اٹلی سے 869 ، آسٹریلیا سے 768 ، ہنگری سی615 ، جرمنی سے 702 ، میکسیکو سے 597 ، سپین سے 549 اور وینزویلا سے 544 مرد اور خواتین یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل ہوگئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp