رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کرنے والے مبینہ شخص کا پتہ چل گیا

نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات جاری

لاہور : : گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے مبینہ شخص کا پتہ چل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کی نئی مینجر سارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت رابی پیرزادہ بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ رابی پیرزادہ کی منیجر نے انکشاف کیا کہ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور تب سے ان کی سابقہ منیجر بھی غائب ہیں۔ سابقہ مینجر کے غائب ہونے اور اُس سے رابطہ ہونے کی وجہ سے سب کا شک اُسی پر جا رہا ہے اور اُسی پر تمام اُنگلیاں بھی اُٹھ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔
اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا ۔
غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp