رابی پیرزادہ نازیبا ویڈیوز‘ ایف آئی اے نے یو ٹیوب اور فیس بک سے مدد مانگ لی

لاہور : ایف آئی اے نے رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ وائرل ہونے پر یو ٹیوب اور فیس بک سے مدد مانگ لی۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)سائبر کرائم ونگ نے فیس بک اور یوٹیوب انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ ان کی مرضی کے بغیر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں لہذا ان ویڈیوز کلپ کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے تمام لنکس کو بلاک کیا جائے۔
ایف آئی اے نے مراسلے میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ وائرل کردہ مواد کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز کلپ کہاں سے اپ لنک ہوئے تاکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کرے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے لیکن جیسے ہی فیس بک اور یوٹیوب سے اس حوالے سے تفصیلات ملتی ہیں کیس حل کرنے میں مدد ملے گی تاہم ریکارڈ موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp