چین نے سوڈان کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

خرطوم : چین نے سوڈان کی تاریخ کا پہلا سیٹلائٹ خلا میںبھیج دیا ہے۔ شمال مشرقی افریقی ملک سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان نے خرطوم میں سکیورٹی کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کا اعلان کیا۔ مذکورہ سیٹلائٹ کو شمالی چین کے صوبہ شین ژی سٹیشن سے خلا میں چھوڑا گیا۔ سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی میں جدید تحقیق سے استفادہ اور ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp