Woman Accidentally Buys Identical Lottery Tickets, Wins Twice

حادثاتی طور پر دو ایک جیسے لاٹری ٹکٹ خریدنے والی خاتون کو ڈبل انعام مل گیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون نے  ایک لاٹری  کی ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے حادثاتی طور پر دو ایک جیسے نمبر خرید لیے۔ خوش قسمتی سے خاتون کا انعام  نکل آیا۔ دو ٹکٹ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈبل انعام ملا۔ ان کی انعامی رقم ایک ملین ڈالر سے بھی زیادہ تھی۔
کونٹری، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی گائل سے  نے بتایا کہ انہوں نے تھنڈر بال قرعہ اندازی کے لیے کچھ ٹکٹ خریدے تھے۔

22 اکتوبر کو  وہ اپنے شوہر سے بات کر رہی تھی، جب انہیں  معلوم ہوا کہ  ان کے ٹکٹ کے پانچوں نمبر  اور بونس نمبر انعامی نمبر سے مل گئے ہیں۔ ان کی خوشی اس وقت دوگنی ہو گئی، جب انہیں اندازہ ہوا کہ  انہوں نے تو غلطی سے  اس نمبر کے دو ٹکٹ خریدے تھے۔گائل کا کہنا ہے کہ ٹکٹ خریدتے ہوئے اُن  سے جو غلطی ہوئی تھی، وہ ان کی زندگی کی بہترین غلطی تھی۔
گائل کے ایک ٹکٹ کی انعامی رقم 646,930.50 ڈالر تھی۔ انہیں مجموعی طور پر 1,293,861 ادا کیے گئے۔
گائل کے پاس موجود دوسرے دو ٹکٹس میں سے ایک پر 6,469.30 ڈالر اور دوسرے پر 12.94 ڈالر انعام نکلا ہے۔
گائل کا کہنا ہے کہ اس رقم سے وہ اپنے بچوں اور پوتوں کی مدد کریں گے۔ گائل کے شوہر فلپ کا کہنا ہے کہ کچھ رقم سے وہ زندگی کی پہلی کار بھی خریدے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں