خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں تین روزہ پولیومہم ملتوی

پشاور : خیبرپختونخوا میں 11اضلاع میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی‘ محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث ملتوی کی گئی ہے‘ انسداد پولیو مہم کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائیگا‘ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں تین روزہ شروع ہونے والی پولیو مہم ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث ملتوی کردی گئی ہے‘ انہوں نے کہاکہ 11اضلاع جن میں پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے ان میں بنوں‘ لکی مروت‘ ھنگو‘ ڈی آئی خان ‘ ٹانک‘ شمالی وزیرستان‘ جنوبی وزیرستان‘ بونیر‘ مردان‘ چارسدہ اور ضلع مہمند میں پولیومہم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 نومبر 2019

Share On Whatsapp