وزیراعظم کو وزارت خارجہ میں حریم شاہ کو رسائی دینے والی شخصیت کا نام بتا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی اور ناراضی کا اظہار کیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو وزارت خارجہ میں حریم شاہ کو رسائی دینے والی شخصیت کا نام بتا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے وزارت خارجہ کے آفس میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہم حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے آفس تک رسائی دینے والے شخصیت کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع زیراعظم آفس کے مطابق حریم شاہ پی ایم آفس کی ایک اہم شخصیت کی اجازت کے بعد وہاں داخل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔
حریم شاہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کروایا گیا اور ویڈیو بنانے کی اجازت دی گئی۔انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ شخصیت کے بارے میں بتا دیا۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ شخص کو بلا کر جھاڑ پلائی اور ناراضی کا اظہار کیا۔
۔
خیال رہے آج ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ماڈل اس ویڈیو میں وزیراعظم آفس کے اندر موجود ہیں۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جس کانفرنس ہال میں موجود ہیں اس کا وزیراعظم ہاؤس یا آفس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ کانفرنس ہال وزات خارجہ کا ہے جس کو غلط انداز میں پیش کر کے وزیراعظم آفس سے منسوب کیا گیا۔
حریم شاہ کی وزات خارجہ کے کانفرس ہال میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم آفس کے نوٹس لینے کے بعد وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بوڑد روم میں صدارتی چئیر پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp