مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ نوازشریف کو فوری طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر تشویش ہے ۔مریم نواز کو نوازشریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے ۔
نوازشریف نے ہمیشہ ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔نوازشریف کی صحت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔قید کے دوران کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے نوازشریف کو غیر معمولی صدمہ پہنچا ،حکومت وقت نے نوازشریف کو جبر کانشانہ بنایا ہے جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp