حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پرصوبائی وزیر اوقاف نے مزار کو خالص عرق گلاب سے غسل دیا

محکمہ اوقاف کے سیکر ٹری، ڈائریکٹر جنرل ،ایڈ منسٹریٹر وکمیٹی کے ممبران کی شرکت و شرکاء کی دستار بندی

لاہور : محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام حضرت میاں میر ؒ لاہورکی396ویں سالانہ عرس کے موقع پرصوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید حضرت سعید الحسن شاہ نے میاں میر بالا پیرکے مزار مبارک کو خالص عرق گلاب سے غسل دیا ۔اس موقع پر محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری،سیکر ٹری،کمیٹی کے ممبران کے علاوہ دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک اور نعت پڑھ کرمزار میاں میر کو غسل دیا۔
سید سعید الحسن شاہ نے اس موقع پرکہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp