ابرارالحق کے گانے ’’چمکیلی‘‘ میں مہوش حیات ، شاویر جعفری کے ساتھ پرفارم کریںگے

اسلام آباد : اداکارہ مہوش حیات یوٹیوبر شاویر جعفری کے ساتھ گلوکار ابرارالحق کے گانے ’’چمکیلی‘‘ کی وڈیو میں دکھائی دیں گی۔گانے کی وڈیو کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں مہوش حیات دُلہن اور شاویر جعفری دولہا کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں، وڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 23 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp