میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

ملتان ۔ 22 اکتوبر : ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کے لئے ہالینڈ کے خلاف اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کریں گے ۔قومی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کے خلاف دو میچز ہوں گے جو 26اور27اکتوبر کو ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس بورڈ /چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود، سیکرٹری انجینئر علی اکرم گجر اور میپکو سپورٹس آفیسر شرافت علی نے رانا عبدالوحید کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے پر مبارکباددی ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp