قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھا راوٴنڈ کا پہلا روز مکمل

سندھ کے اسپنرز رضاالحسن اور آرش علی خان کے مشترکہ طور پر 7شکار،خیبرپختونخوا کیمعاذ صداقت اور سلمان خان جونیئر کی نصف سنچریاں

لاہور : اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے خیبرپختونخوا کے 180 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے اسپنرز کی نپی تلی باوٴلنگ کے سامنے خیبرپختونخواکی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آلراوٴنڈر معاذ صداقت نے69 اور مڈل آرڈر بلے باز سلمان خان جونیئر نے 59 رنز بنائے تاہم خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
سندھ کے اسپنرز رضاالحسن نے 42 رنز کے عوض کے 4اور آرش علی خان نے 42رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پرایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنزبنالیے ہیں۔ اوپنر مبشر نواز نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں سدرن پنجاب نیبلوچستان کے 134رنز کے جواب میں 7وکٹوں کینقصان پر 68رنز بنالیے ہیں۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کے اسپنر حارث جاوید کی عمدہ باوٴلنگ کے سامنے بلوچستان کی پوری ٹیم محض 134 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ محمد جنید 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے حار ث جاویدنے 71 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے بلے باز بھی پہلی اننگز میں متاثر کن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔
سنٹر ل پنجاب نے دن کے اختتام پر 68 رنز بنائے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔بلوچستان کی جانب سے ابو ہریرہ اور محمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کے 231 رنز کے جواب میں 1وکٹ کے نقصان پر 29رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے آلراوٴنڈر مبصر خان اور اویس عابد کی نصف سنچریوں کی بدولت 231رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مبصر خان نے 75 اور اویس عابد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے اسپنر نے42رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے دن کے اختتام پر1وکٹ کے نقصان پر 29رنزبنالیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp