خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

فخرز مان نیناقابل شکست82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں منگل کے روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے سنٹرل پنجا ب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 82 رنز اسکور کیے تاہم اختتامی اوورز میں نوجوان بلے باز خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نیٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس سے قبل خیبرپختونخواکے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

56 رنز پرابتدائی 2وکٹیں گرنے کے بعدسنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ د ونوں کے درمیان 111رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ اوپنر بابراعظم نے 56گیندوں پر 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عمراکمل نے37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عرفان اللہ شاہ اور محمد محسن نے 1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

178 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کے ابتدائی 2 کھلاڑی بھی 48 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
جس کے بعد فخر زمان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے62قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والینوجوان بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 26 گیندوں پر برق رفتار 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ 54 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز اسکور کرنے والے فخر زمان خیبرپختونخوا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سینسیم شاہ، ظفر گوہراور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی
میچ میں ناکامی کے باعث سنٹرل پنجاب کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

تاریخ اشاعت : منگل 22 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp