پی ٹی آئی کارکن نے تصویر پر "چوروں کا سردار" کا کمنٹ کرنے والے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا

محمد الیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ بیوٹی سیلیون پر کام کرنے والے نوجوان کو کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہری شدید زخمی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
ملتان : : فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کیوں کیا؟ ملتان میں گلشن مارکیٹ کے صدر نے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والے شہرہی علی عباس پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بدترین تشدد کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں شہری کو فیس بک کی تصویر پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔پی ٹی آئی کے الیاس نامی متحرک کارکن نے کمنٹ کرنے والے شہری پر بدترین تشدد کیا۔
جس کے باعث بیوٹی سیلیون پر کام کرنے والا نوجوان زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گلشن مارکیٹ کے صدر الیاس کی تصویر پر "چوروں کے سردار" کا کمنٹ کیا۔جس کے بعد محمد الیاس نے نوجوان کی شناخت کی اور بالاآخر اسے ڈھونڈ نکالا۔اور ساتھیوں کے ہمراہ اس پر بدترین تشدد کی جس سے نوجوان کے بازو اور گردن پر چوٹ آئی۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کس کتنے برے طریقے سے شہری کو صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جب کہ محمد الیاس کا موقف ہے کہ میں نے نوجوان کو صرف دو تھپڑ مار کر سمجھانے کی کوشش کی۔جب کہ زخمی شہری کا کہنا ہے کہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی صورت میں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ محمد الیاس نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی شکایت درج کروانے کی کوشش کی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔اس وجہ سے میں محمد الیاس کے خلاف کاروائی کرنے سے ڈر رہا ہوں۔سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد شہری پر صرف ایک کمنٹ کرنے کی وجہ سے تشدد کرنے کے عمل پر شدید تنقید کی گئی ہے۔نوجوان پر کس طرح سے تشدد کیا گیا آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp