ٹوئن سٹی انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ، راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سکولوں کے تین سو سے زائد طلباء کی شرکت

راولپنڈی : ٹوئن سٹی انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سکولوں کے تین سو سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ چمپین شپ میں فاسٹ انٹرنیشنل سکول نے پہلی او حرا پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہمسایہ ملک ایران کے تیکوانڈو ماسٹر حفیظ ہہروی تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
مہمان خصوصی نے ہونہار طلباء کے کھیل اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے سکولوں میں مختلف مارشل آرٹس کی تربیت دینے کا رواج قابل سستائش ہے، مارشل آرٹس میں بچوں کو شرکت کرنے کے لئے والدین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ ان کے بچے سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ چاک و چوبند اور مضبوط جسم کے مالک بن سکیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp