سجل علی اور احد رضا میر ڈرامہ '' یہ دل میرا'' پرومو ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آ گیا

سوشل میڈیا صارفین نے اس ڈرامہ کو ہالی وڈ فلم کی بد ترین نقل قرار دے دیا

کراچی : : ٹی وی اداکار سجل علی اور احد رضا میر کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح بے تاب ہو گئے اور ان سے ایک پراجیکٹ پر ایک ساتھ کام کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم گذشتہ روز اداکارہ سجل علی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈرامہ کے پرومو کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں سجل علی اور ان کے منگیتر احد رضا میر کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
اس ڈرامہ کا نام '' یہ دل میرا'' رکھا گیا۔
اس پرومو کے ریلیز ہونے کے بعد جہاں سجل علی اور احد رضا میر کے مداح بے حد خوش ہوئے وہیں ڈرامہ کا پرومو شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔ پرومو دیکھنے کے بعد ٹویٹر صارفین نے احد رضا میر ، سجل علی اور ڈرامہ کی پروڈکشن ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہی نہیں بلکہ کئی صارفین نے تو اس ڈرامہ کو ہالی وڈ فلم ''ففٹی شیڈز آف گرے'' کی بد ترین نقل بھی قرار دے دیا۔
ایک صارف نے سجل علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا ہر ڈرامہ میں آپ کا رونا کافی نہیں تھا جو اب آپ نے دفاتر کو بھی ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ ہم ٹی وی کی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی پراڈکشن ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اگر ایسا حقیقی زندگی میں ہو تو یہ جنسی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ تو ہُو بہُو ہالی وڈ کی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کی نقل ہے ۔
ایک صارف نے کہا کہ ان مناظر کو پرومو میں شامل کرنا غلط فیصلہ تھا۔
تقریباً ہر ایک نے ہی اسے ناپسند کیا ہے۔
جبکہ کچھ صارفین نے اس پرومو کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ہم اس ڈرامہ سیریل کے آن ائیر ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
صارفین نے اس پرومو کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ ہمیں پرومو بے حد پسند آیا۔
ایک اور صارف نےکہا کہ میں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ میں احد اور سجل کا بہت بڑا مداح ہوں۔
سوشل میڈیا پر جاری اس تنقید کے بعد ڈرامہ تحریر کرنے والی خاتون فرحت اشتیاق نے کہا کہ میں کبھی بھی جنسی ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش نہیں کر سکتی۔ یہ ڈرامہ کسی سوشل ایشو پر نہیں بلکہ ایک رومانوی تھریلر ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 21 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp