Florida Man Celebrates 93rd Birthday By Swimming In Ocean For The First Time

فلوریڈا کے شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ زندگی میں پہلی بار سمندر میں نہا کر منائی۔ ہاورڈ فشر  پچھلی دو دہائیوں سے  سن شائن سٹیٹ میں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی ساحل پر نہیں گئے۔ تاہم اس بار  اپنی 93 ویں سالگرہ پر وہ نہ صرف ساحل پر گئے بلکہ زندگی میں  پہلی بار سمندر میں بھی نہائے۔

ہاورڈ فشر نے اپنی بیٹی ساندرا فشر کے ساتھ  اینا ماریا آئی لینڈ کا دورہ کیا اور وہیں پر سمندر میں نہائے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق ہاورڈ پچھلے 20 سالوں سے  ساحل کے پاس رہتے ہیں لیکن کبھی ساحل پر نہیں گئے۔ ساندرا فشر نے کوشش کی کہ اُن کے والد  لازمی سمندر پر جائیں۔ 

ساندرا نے فاکس نیوز کو بتایا   کہ اُن کے والد  کو کبھی کسی نے ساحل پر جانے کی تحریک نہیں دی، اسی وجہ سے وہ  کبھی وہاں نہیں گئے۔ اب کی بار  ہاورڈ کی سالگرہ پر اُن کی الاباما میں رہنے والی  بیٹی ساندرا  اُن سے ملنے آئی تو  دونوں مل کر خلیج میکسیکو کے اینا ماریا آئی لینڈ گئے۔ ہاورڈ کی پہلی بار سمندر میں نہانے کی تصویر جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تو یہ فوراً وائرل ہوگئیں۔ انہیں ہزاروں افراد نے لائک اور شیئر کیا۔تصاویر میں ہاورڈ کے چہرے پر ایک بڑی مسکراہٹ نظر آ رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Florida Man Celebrates 93rd Birthday By Swimming In Ocean For The First Time
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں