کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کار کا بہت عمل دخل ہوتا ہے، احسن خان

اسلام آباد : اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں ہدایت کار کا بہت عمل دخل ہوتاہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے 16سال کی عمر میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، اور ایک ہی سال میں پہلے فلم اور پھر ٹی وی پر کام کیا، انہوں نے کہا کہ انہیںکسی بھی پراجیکٹ بارے یہ نہیں لگا کہ وہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھاکیونکہ انہوں نے سب سے ہی کچھ نہ کچھ سیکھاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریلاڈاری کی پیش کش پر وہ تھوڑا سوچ میں پڑ گئے کہ انہیں منفی کردار کے لیے کیوںکہا گیا ہے،اور انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ یہ ڈرامہ کریں یا نہ کریں، لیکن پھر انہوں نے اس کو کرنے کافیصلہ کیا کیونکہ یہ ایک آگاہی پیغام تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp