مجھے نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے: شہباز شریف

میری رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے، نواز شریف مجھے جو حکم دیں گے وہی میرا فیصلہ ہوگا: صدر مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس سے خطاب

لاہور : صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ انکی رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انہیں جو حکم دیں گے وہی انکا فیصلہ ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن نواز شریف سے اختلافات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، نواز شریف سے بغاوت کرکےمنصب لوں تومیری اولاد قبرمیں بھی معاف نہیں کرے گی۔
شہباز شریف نے اجلاس کے دوران مزید دعویٰ کیا کہ انہیں چار بار وزیرِاعظم بننے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا مِس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے اپنے مؤقف کے حق میں ماضی کی مثالیں بھی دیں۔
شہباز شریف کے مطابق اگر مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا مِس فائر ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی۔ شہباز شریف نے ٹکراؤ کی پالیسی سے اب تک ہونے والے نقصانات سے بھی رہنماؤں کو آگاہ کیا اور ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹوکی ٹکراؤ کی پالیسی کا انجام بھی بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے آزادی مارچ اور دھرنے میں شمولیت کی حمایت کی جب کہ اجلاس کی روداد تحریری شکل میں پارٹی کے قائد نواز شریف کوبھی بھیجی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی اکثریت آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کی حامی ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں چار بار وزیر اعظم کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا، نواز شریف سے بغاوت کا تصور بھی نا ممکن ہے۔ شہباز شریف نے اپنے خدشات اور تحفظات کے باوجود نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف کو دیے گئے اپنے مشوروں پر بھی پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp