بلوچستان میں کرکٹ کوفروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ارشد خان

, ’ ٹی 20 کپ کے لئے بلوچستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا ، بلوچستان کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا ہے،ہیڈ کوچبلوچستان کرکٹ ٹیم

کوئٹہ : بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ارشد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرکٹ کوفروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ٹی 20 کپ کے لئے بلوچستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے بلوچستان کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو کرکٹ کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بلوچستان سے اب تک کسی کو نہیں لیاگیا انہوں نے کہا کہ حارث سہیل بلوچستان ٹیم فرسٹ الیون کی قیادت کرینگے ٹیم میں بلوچستان کے چار مقامی پلیئرز بسم اللہ خان، تیمور خان، شہباز خان اور محمد اصغر شامل ہیں فرسٹ الیون میں یاسر شاہ،عمر گل،عماد بٹ بلوچستان ٹیم میں شامل ہے عمران فرحت، اویس ضیا ،انعام الحق، عمران بٹ، شہباز خان، حسین طلعت، عاقب جاوید، علی شفیق، محمد طلع، ہے، سیکنڈ الیون کی قیادت اکبر رحمان کرینگے،سیکنڈ الیون میں اعظم گھمن داود خان،ابو بکر ،آصف زاکر شامل فحاد اقبال ،تیمور علی،گلزار،نئیر عباس،خرم شہزاد،تاج ولی شامل ہے ہماری کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے پچھلے 70 سالوں میں بلوچستان سے کوئی ٹیسٹ پلیئر نہیں آیا,انڈر 16 اور انڈر 19 میں بلوچستان کے کھلاڑی شامل ہونگی, پی سی بی نے بلوچستان سے ٹیلنٹ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے جن کھلاڑیوں کی سٹرائک ریٹ بہتر تھی ان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے ٹی 20 کپ میں جو کھلاڑی اچھا کھیلے گا ان کو اسٹریلیا سے سریز کیلئے سلیکٹ کیا جائے پرفارم کرنے والوں کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا کوشش ہوگی آئندہ 60 سے 70 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو بلوچستان ٹیم میں شامل کریں،آئندہ ٹیسٹ میچز کیلئے بھی بلوچستان سے کھلاڑیوں کو موقع دینگے پاکستان ٹی20 کپ کیلئے 13 اکتوبر سے شروع ہوگا بلوچستان کے 4کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ کوئٹہ کے لڑکوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے پچھلے 70 سالوں میں بلوچستان سے کوئی ٹیسٹ پلیئر نہیں آیاانڈر 16 اور انڈر 19 میں بلوچستان کے کھلاڑی شامل ہونگے پی سی بی نے بلوچستان سے ٹیلنٹ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے پاکستان ٹی 20 کپ کے باعث دورہ آسٹریلیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدد ملے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp