ڈیلیکس ہالی ڈیزچھیپاپریمئر لیگ 14اکتوبر سے کھیلی جائے گی

کراچی۔ : ڈیلیکس ہالی ڈیزچھیپا پریمئر لیگ 14اکتوبر سے مختلف کرکٹ گراؤنڈز پر کھیلا جائے گا۔ رائزنگ اسٹار، شیخانی فائٹر، ٹرائیل بلیزرز اور ڈبل اے ایسوسی ایٹس کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میںہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ایک میچ کھیلے گی۔ لیگ کی ٹاپ ٹیم براہ راست فائنل میںجگہ بنائے گی جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کیلئے نمبر2 اور نمبر 3پر آنے والی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم فائنل کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ ایونٹ منیجر سلمان شیخانی اور آرگنائزنگ سیکریٹری شاہ زیب ڈائر ہونگے۔ 14اکتوبر کوشیخانی فائٹر کا سامنا ڈبل اے ایسوسی ایٹس سے ہوگا جبکہ 16اکتوبر کو رائزنگ الیون کے مقابل ٹرائیلز بلیزرز آئے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp