جوکووچ، میڈویڈوف اور فوگنینی شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شنگھائی : سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، روس کے ڈینئل میڈویڈوف اور اٹلی کے فابیو فوگنینی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کیرن خچانوف، جان اسنر اور روبرٹو باٹیسٹا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جمعرات کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں سربین ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے حریف کھلاڑی جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، روس کے ڈینئل میڈویڈوف نے ٹائی بریک پر واسک پوسپیسل کو 7-6(9-7) اور 7-5 سے مات دی۔
ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے روس کے کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا دیا، اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے ہسپانوی حریف کھلاڑی روبرٹو باٹیسٹا کو 7-6(7-5) اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp