ایک اچھی قوم کیلئے دماغی صحت اچھی ہونا بھی ضرور ی ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ایک اچھی قوم کیلئے دماغی صحت اچھی ہونا بھی ضرور ی ہے ۔ جمعرات کو ذہنی صحت کے عالمی دن پر صدر عارف علوی نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ دس اکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن پاکستان کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک اچھی قوم کیلئے ضروری ہے کہ اس کی دماغی صحت اچھی ہو، یہ عالمی دن اس بات کی بھی گواہی دیتا ہے کہ امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ حکومت نے یہ ارادہ کیا ہے کہ ذہنی صحت پر توجہ دی جائے، ڈپریشن کا شکار ہونے والے افراد میں یہ بیماری بہت سارے خاندانوں میں دماغی تناؤ سے نقصان پہنچاتی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp