بھارتی فوج کی پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، سپاہی نعمت اللہ شہید ، دو خواتین زخمی

پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ، بھارتی چوکیاں تباہ ، جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں , پاک فوج نے ان تمام بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : بھارتی فوج ایک بار پھر لائن کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے سپاہی نعمت ولی شہید، دو خواتین زخمی ہوگئیں ، پاک فوج نے موثرجواب دیا جس کے بعد بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں اور جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔جمعرات کو بھارتی فوج کی لائن کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایل او سی کے برو ھ اورچری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نعمت ولی شہید اور بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے سریاں گائوں کی دوخواتین زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے ان تمام بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا اور بھارتی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp