بھارت اور جنوبی افریقہ ویمنز کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ممبئی : بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم چھ ٹی 20 میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 10 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp