ایران نے خواتین کو سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی

تہران : ایران نے خواتین کو سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ ایران میں 40سال تک سٹیڈیم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران میں خواتین پر سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے پر پابندی سے متعلقایران سے گزشتہ ماہ درخواست کی کہ خواتین کو پابندیوں کے بغیر سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
پابندی ختم ہونے کے بعد خواتین نے 2022ء کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں جمعرات کو دارالحکومت تہران کے آزادی سٹیڈیم میں ایران اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میچ کو دیکھنے کے لیے فوری ٹکٹس خریدے، ٹکٹوں کا پہلا بیج ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوا جبکہ مختصر وقت میں سٹیڈیم میں اضافی سیٹیں بھی لگائی گئیں۔ وزرات سپورٹس کے حکام نے کہا ہے کہ سٹیڈیم میںایک لاکھ تماشائی بیٹھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp