اداکار احمد سفیان اور مومنہ اقبال کی پہلی فلم ’’ دال چاول ‘‘نے عوام کی توجہ حاصل کر لی

ابتدائی تین روز میں شاندار بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی

لاہور : اداکار احمد سفیان اور مومنہ اقبال کی پہلی فلم ’’ دال چاول ‘‘کامیابی سے ہمکنار ہو گئی، ابتدائی تین روز میں شاندار بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ۔ بتایاگیا ہے کہ ہدایتکار اویس خان کی فلم ’’ دال چاول ‘‘ نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے اور تین روز میں شاندار بزنس کر کے کامیابی کے ٹریک پر گامزن ہے ۔ فلم میں احمد سفیان ، مومنہ اقبال، سلمان شاہد، شفقت چیمہ، سخاوت ناز سمیت دیگر اداکار وں نے کردار نبھائے ہیں ۔
فلم کے پروڈیوسر ، رائٹر او ر میوزک ڈآئریکٹر ناصر اکبر خان ہیں ۔احمد سفیان کا کہنا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے مجھے ناصراکبر خان جیسی متاثر کن شخصیت نے فلموں میں متعارف کرایا ۔ اس فلم میں عوام کو پولیس کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی فلم کی کامیابی نے میرے مستقبل کا تعین کر دیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر ے گی ۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp