عاصم اظہر ایوارڈ کی تقریب میں کشمیرکی آوازبن گئے

ہیوسٹن میں ’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا

ہیوسٹن : پاکستانی اداکاروگلوکارعاصم اظہر اایوارڈ کی تقریب میں کشمیریوں کی آوازبنے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں جہاں دیگرستاروں نے اپنے اسٹائل اورپرفارمنس کی بدولت مداحوں سے خوب داد سمیٹی وہیں اداکارو گلوکارعاصم اظہر کشمیر کی آواز بن گئے۔عاصم اظہرنے جو لباس زیب تن کیا اس پر ’ٴْآئی لو کشمیر‘ لکھا تھا جب کہ بازو پر کشمیر کا جھنڈا باندھ رکھا تھاجس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہرہیوسٹن میں ’ہم ایوارڈز‘ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا جہاں شوبزکی تمام مقبول شخصیات تقریب کا حصہ بنیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp