مہوش، ماہرہ اور مایا کو کاسٹ کرنے کیلئے پروڈکشن ہاؤسز سرگرم

ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئیں

کراچی : صف اول کی پاکستانی اداکاراؤں مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی کو کاسٹ کرنے کیلئے متعدد فلم پروڈکشن ہاؤسز سرگرم ہوگئے۔ان اداکاراؤں نے اپنے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جاؤں گی ‘‘اور’’لو گرو ہو جا شروع‘‘ کیلئے مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی سے رابطے کئے ہیں۔ کاسٹ فائنل ہونے پر فلموں کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp