Woman Wears Wedding Dress Everywhere A Year After Her Wedding

یہ خاتون شادی کے ایک سال بعد بھی ہر جگہ اپنا شادی کا جوڑا ہی پہن کر جاتی ہے

عام طور پر شادی کے موقع پر ہزاروں اور لاکھوں روپے میں خریدے گئے کپڑے  شادی کے علاوہ  ایک دو بار ہی پہنے جاتے ہیں  لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی شادی کے ایک سال بعد بھی ہر جگہ اپنے شادی کے جوڑے میں ہی دکھائی دیتی ہیں۔اُن کے اس جوڑے کی مالیت 1000 ڈالر تھی۔
43 سالہ  ٹامی ہال نے یہ اینٹی کنزیومرازم طرز زندگی 2016 میں شروع کیا تھا۔

2016 میں وہ بھارت گئی تو ان کی آنکھیں کھل گئی کہ بطور معاشرہ وہ کتنی فضول خرچی کرتے ہیں۔ وہ ایڈیلیڈ واپس آئی تو انہوں نے عہد کیا کہ اگلے ایک  سال تک نہ ہی  نئے کپڑے خریدیں گے اور نہ ہی کوئی نیا جوتا خریدیں گی۔ پچھلے سال شادی کے موقع پر وہ خوبصورت بھی دکھائی دینا چاہتی تھی لیکن پھر انہیں خیال آیا کہ کیا  صرف ایک دن پہننے کے لیے انہیں مہنگا  جوڑا لینا چاہیے؟
آخر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے جوڑے پر 1000 ڈالر خرچ تو کریں گی لیکن پھر اس پیسے کو پورا بھی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے پہلی بار اس جوڑے کو 2019 کے شروع میں الیکشن کے دوران پہنا۔ اس کے بعد وہ اکثر اسی جوڑے کو پہنے رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھری ٹرین میں سفر کرتے اس جوڑے کو پہننا کافی  عجیب لگتا ہے لیکن وہ اس جوڑے میں ہی گھر کے کام کرتی ہیں ،  کھانا پکاتی ہیں اور جم جاتی ہیں۔
ٹامی  کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں عجیب نظروں سے تو دیکھتے ہیں لیکن کبھی کسی نے ان پر منفی تبصرہ نہیں کیا۔ ٹامی کا کہنا ہے  اگلے گرما میں وہ  آئس لینڈ جائیں گی اور اس دورے میں بھی اس جوڑے کو ہی پہنیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں