سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد : سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو تاریخ تعیناتی سے منسوخ قرار دے دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت نے تعیناتی کے روز سے تقرری کالعدم قرار دی۔ابصار عالم کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین پیمرا تعینات کیا تھا۔ابصار عالم کو دوران ملازمت ملنے والی بے پناہ مراعات اور بھاری تنخواہوں کو واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp