ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس ،ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پرجرح مکمل ،سماعت 23 ستمبرتک ملتوی

ملتان ۔21 ستمبر : ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور مزید بحث کے لیے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں سماعت کے دوران ڈی ایس پی عطیہ جعفری پیش ہوئیں جن کے بطور گواہ قلمبند کرائے گئے بیانات پر کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔سماعت کے دوران ملزمان وسیم ، مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، حق نواز , ظفر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 ستمبر 2019

Share On Whatsapp