Man Wanted By Police For Divorcing Wife Without Telling Her

بیوی کو بتائے بغیر طلاق دینے والا پولیس کو مطلوب

ٹیکساس سے  تعلق رکھنے والا ایک شخص پولیس کو   دھوکہ دہی  اور سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے جبکہ اس کی بیوی اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔
51 سالہ پاؤل نیکسن  کا تعلق ٹیکساس کی ہیریس کاؤنٹی سے ہے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے جعلی دستخطوں سے  طلاق کے ایسے کاغذات تیار کیے، جن کے مطابق دونوں باہمی رضامندی سے  طلاق  لے رہے تھے۔

عدالتی کاغذات کے مطابق  پاؤل نے ویلنٹائن ڈے سے ایک دن بعد طلاق کا مقدمہ دائر کیا جبکہ جج نے 15 اپریل  کو آرڈر کے ذریعے طلاق کو موثر قرار دیا۔ہیریس کاؤنٹی کے کانسٹیبل نے   بتایا کہ پاؤل کی بیوی کو طلاق کے بارے میں مئی میں پتا چلا جب اس نے زیادہ  رقم خرچ کرنے پر پاؤل سے سوال  کیے۔
کانسٹیبل نے بتایا کہ پاؤل کی بیوی پاؤل کے زیورات پر رقم  خرچ کرنے پر حیران ہوگئی۔
جب بات زیادہ بڑھی تو اسے معلوم ہوا کہ دونوں کے بیچ طلاق ہو چکی ہے۔
14 مئی کو پاؤل کی بیوی نے  پولیس کو فون پر بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے بتائے بغیر ہی طلاق کا مقدمہ دائر کر کے حتمی طلاق حاصل کر لی ہے۔پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پاؤل نے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے سے لے کر حتمی طلاق حاصل کرنے تک  اپنی بیوی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔
پاؤل پر دروغ حلفی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر  پاؤل کو 10 سال کی قید ہوسکتی ہے۔ پولیس نے  پاؤل کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں