مداحوں کی درخواست ، بولڈ گلوکارہ نکی مناج نے موسیقی میں واپسی کا عندیہ دیدیا

نیو یارک : بولڈ ہپ ہاپ پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی 36 سالہ امریکی گلوکارہ نکی مناج نے رواں ماہ کے آغاز میں موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جس پر ان کے مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا اور فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی گئی گلوکارہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی موسیقی کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی، کیوں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی یعنی خاندان شروع کرنے جا رہی ہیں۔
گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ خاندان شروع کرنے کی وجہ سے موسیقی سے الگ ہونے جا رہی ہیں۔بعد ازاں گلوکارہ نے اپنی وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔مداحوں کی جانب سے موسیقی کو چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کے بعد انہوں نے فیصلے کے 2 دن بعد ہی ٹوئٹ پر مبہم انداز میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ حوصلہ رکھیں، وہ کہیں نہیں جا رہی۔
تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بھی موسیقی میں واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔فیشن میگزین ’الے‘ سے بات کرتے ہوئے نکی مناج نے کہا کہ وہ آنیوالے وقت میں اپنا پانچواں میوزک البم ریلیز کر سکتی ہیں۔کلاتھنگ برانڈ ’فینڈی‘ کی تشہیر کے حوالے سے فیشن میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں نکی مناج نے تسلیم کیا کہ وہ جس کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کر رہی ہیں، وہ عام لوگوں کیلئے بہت مہنگا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ خوبصورت دکھائی دینے یا فیشن کیلئے پیسے اہمیت نہیں رکھتے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 ستمبر 2019

Share On Whatsapp