امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک بن گیا

جرمنی دوسرے،اٹلی تیسرے نمبرپر،سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے،رپورٹ

واشنگٹن : امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ملک ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد جرمنی کا نمبر ہے جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے۔سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے اور اس کا عالمی سطح پر 19 واں نمبر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp