امریکہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد اس کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے، مائیک پومپیو

جدہ : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے،سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکا اس حق کی حمایت کرتا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے پیس محل میں ملاقات کے دوران کیا۔اس ملاقات کے دوران ، امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف سے سعودی کمپنی آرمکو کے کی تنصیبات پر حملوں کی کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکا ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تخریب کاری کے ان حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کے روز دیر سے جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں ارامکو تیل تنصیبات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ان حملوں کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp