دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اداکار فیروز خان کے بیٹے سے پیار کرتی ہوں، حمائمہ ملک

کراچی : ہدایت کارشعیب منصور کی فلمبولسے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پرآسک می سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں۔
حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروزخان کے گھر رواں سال بیٹے محمد سلطان خان کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع فیروز نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمائمہ ملک نے اکبرڈھیڈی نامی شخص کے ساتھ بھی تصاویرشیئر کی تھیں اور انہیں اپنا پسندیدہ شخص اوربہترین دوست قراردیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 ستمبر 2019

Share On Whatsapp