Woman Dreams About Swallowing Her Engagement Ring, Does So In Real Life

خواب میں خود کو انگوٹھی نگلتا دیکھنے والی خاتون اسے حقیقت میں نگل چکی تھی

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے رات کو سوتے ہوئے خواب دیکھا کہ  وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی کو چوروں سے بچانے کے لیے نگل جاتی ہیں۔ تاہم جاگنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے یہ انگوٹھی خواب میں نہیں بلکہ حقیقت میں نگلی تھی۔
سان ڈیاگو کی جینا ایوانز   نے بتایا کہ انہوں  منگل کی رات  کو خواب دیکھا۔ خواب میں اُن کے منگیتر  بوبی ہویل نے ایک تیز رفتار ریل میں انہیں کہا کہ   کچھ برے لوگوں  سے  منگنی کی انگوٹھی کی حفاظت کے لیے اسے نگل لو۔


جینا نے بتایا کہ جب وہ جاگی تو انگوٹھی ان کے ہاتھ میں نہیں تھی لیکن انہیں پتا چل گیا تھا کہ یہ کہاں ہو سکتی ہے، یہ اُن کے معدے میں تھی۔
جینا اگلے دن ہسپتال پہنچی جہاں ایکسرے سے تصدیق ہوئی کہ  انگوٹھی  ہضم ہو کر ان کے  معدے میں پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹروں نے اپر انڈوسکوپی سے انگوٹھی کو جینا کے پیٹ سے نکال لیا، جو پیٹ کے درد کا بھی باعث بن رہی تھی۔سرجری کی کامیابی کے بعد  ڈاکٹروں نے انگوٹھی جینا کو واپس کی، جنہوں نے اسے واپس انگوٹھی میں پہنچ لیا۔جینا نے بتایا کہ انگوٹھی واپس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں