میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

, اداکارہ نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی ،جلد میں بھی جلن محسوس ہو رہی ہے

دبئی : لالی وڈ سٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔فلم اسٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔
میر انے بتایا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکہ کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنمائوں نے ہسپتال میں میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp