Abid Ali May Replace Fakhar Zaman For Sri Lanka Series

سری لنکا سے سیریز؛ فخرزمان کو آرام دیگر عابد علی کوکھلانے پر غور

حفیظ اور شعیب ملک شامل نہیں ہوں گے،تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لگے گا

لاہور : سری لنکا سے ہوم سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع ہوگیا۔گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں اوپنر فخرزمان کو آرام دینے کا امکان ہے، ان کا خلا پر کرنے کے لیے عابد علی مضبوط امیدوار ہیں۔ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پانے والے محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان باصلاحیت کرکٹر کو موقع دینے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، سابق کپتان شعیب ملک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھی ان کو زیر غور لائے جانے کا امکان نہیں ہے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3،3میچز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد میزبان سکواڈ کراچی پہنچ جائے گا جہاں پہلا ون ڈے27 ستمبر کو شیڈول ہے۔                                                                                                       

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 ستمبر 2019

Share On Whatsapp