شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کر دی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔ جمعرات کواحتساب عدالت میں پیشی سے قبل ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عباسی صاحب خبریں ہیں کہ آپ نے نواز شریف کو ڈیل کے لئے خط لکھا ہے۔اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ میں نے کوئی خط لکھا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp