سراج الحق21ستمبرکوبنوں کادورہ کرینگے

پشاور۔11ستمبر : امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق21ستمبر کو مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ بنوں کا دورہ کریں گے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے سیکرٹری اطلاعا ت مولانا ہدایت اللہ خان نے اپنے دفتر سے جاری کردی بیا ن میں کہا ہے کہ 21ستمبر کو جنوبی اضلاع کی سطح پر ضلع بنوں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آڈیٹوریم ہال بنوں میںپروگرام ہوگا جس کا آغاز دن گیارہ بجے ہوگا جس میں جنوبی اضلاع کے اراکین وکارکناں شریک ہوںگے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق ،صوبائی امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان اورنائب امیر جماعت پاکستان و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان خصوصی خطاب کریں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp