ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل

لندن : ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ نوٹنگھم شائر، ووسٹر شائر، ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچز سمیت فائنل میچ بھی 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں نوٹنگھم شائر کا مقابلہ ووسٹر شائر کی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ ڈربی شائر اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ برمنگھم کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp