انڈر۔19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے ، فائنل چودہ ستمبر کو کھیلا جائیگا

کولمبو : اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019ء کے دونوں سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چمپئن بھارت اور میزبان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp